لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیاستدانوں میں سیاسی بصیرت کا بہت بڑافقدان موجود ہے ان سے خیر کی ا±مید نہیں۔ملکی سیاست میں لبرل، سیکولر، جاگیردرانہ، سرمایہ درانہ نظام نے تباہی مچائی ہے۔ہردور میں اقتدار کے بچاریوں نے عوامی ووٹ لیکر عوام پر مہنگائی کے بم گرائے ہیں۔حکمران اقتدار میں عوام کے ووٹوں سے آتے ہیں لیکن آتے ہی عوامی مینڈیٹ کی دھجیاں ا±ڑا دیتے ہیں ان کو عوامی حقوق کا خیال نہیں اس کے باوجود بھی ہما ری قوم نوجوان نسل ان لوگوں کو ہر بار دوبارہ ووٹ دیکر اپنا استحصال کرواتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دفاع اسلام وپاکستان اور قرآن و سنہ اسلامک سینٹر کے چیئرمین علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے مر کز میں ننکانہ، شہخوپورہ، لاہور سے آئے ہوئے تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے مختلف ذمہ دران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سیاستدانوں میں سیاسی بصیرت کا بڑافقدان ہے، ہشام الہٰی ظہیر
Jan 09, 2023