نصیرآباد ،IBA پاس امیدواروں  کا  9ماہ سے مسلسل احتجاج  جاری 


نصیرآباد (نامہ نگار) نصیرآباد میں آئی بی اے پاس امیدواران 9ماہ سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، آفر آرڈرز نہ دینے اور سیٹیں چھپانے اور بوگس اساتذہ کی بھرتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کہ رہنما حزب اللہ تنیو، زوہیب سیال، ابوبکر بروہی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن ہمارے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اساتذہ کی خدمات حاصل نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے سے ہمیں آفر آرڈر نہیں دے رہے۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ ہمارے تحصیل میں جعلی اساتذہ کی خدمات حاصل کرکے تعلیم سے سمجھوتہ کیا جارہا ہے۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔ دریں اثناء  شہری یونین کے جنرل سیکرٹری اشفاق احمد مسان نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ امیدوران کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ جس کی بنیاد پر ہم جلد ہائی کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن