فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) بینکوں سے ڈالرز کی عدم دستیابی کے باعث پنجاب، کے پی کے سمیت ملک کے چاروں صوبوںمیں دالوں اور دیگر زرعی اجناس کی قلت کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا۔ آئندہ چند روز میں مارکیٹ میں دالوں کی عدم دستیابی کے باعث صورت حال انتہائی سنگین ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (رجسٹرڈ)فیصل آباد کے صدرحاجی محمدآصف اسلم ، جنرل سیکرٹری راناایوب اسلم منج دیگر نے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔صدر غلہ منڈی نے کہا کہ اس وقت کراچی پورٹ پر بیرون ممالک سے امپورٹ ہونے والی دالوں کے سینکڑوں کنٹینرز کھڑے ہیں مگر کئی روز سے بینکوں میں ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث کلیئر نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے تاجر برادری انتہائی پریشان ہے ۔