فیصل آباد:محکمہ لیبر کے افسرلیبر قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے سرگرم 

Jan 09, 2023


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ لیبر کے افسران لیبر قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے سرگرم عمل ہیں اس ضمن میں لیبر افسران نے مختلف ویونگ فیکٹریز کا دورہ کیا اور فائرسیفٹی اقدامات،مقررہ اجرت پر عملدرآمد سمیت ورکرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت ایکشن ہوگا۔ اجر اورآجیر کے مابین خوشگوار ماحول میں ہی صنعتی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود لیبر سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت اور سامنے آنے والے بعض مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے فیکٹریز مالکان کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

مزیدخبریں