4 ملکی ٹورنامنٹ ‘پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم آج سعودی عرب روانہ ہوگی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم آج سعودی عرب روانہ ہوگی،24 رکنی قومی سکواڈ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سہ پہر 3 بجے اڑان بھرےگا، ایونٹ میں ماریہ خان ٹیم کی قیادت کریں گی، ملیکہ نور بطور نائب کپتان ہوں گی۔ منتخب سکواڈ میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، نادیہ خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار، ظہمینہ ملک اور زویا ذیشان، مڈفیلڈرز ماریہ خان، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید اور سوہا ہیران، ڈیفینڈرز ملیکہ نور، مشال اکرم بھٹی، نزالیہ صدیقی، سحر زمان، صاحبہ شیردل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی‘ گول کیپرز فاطمہ ناز، مافیہ پروین، نشا اشرف اور رومیسا خان شامل ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز ایونٹ کے افتتاحی روز11 جنوری کو کوموروس کے خلاف کرےگی، دوسرا میچ 15جنوری کو ماریشس اور تیسرا 19 کو سعودی عرب سے ہوگا۔
پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ4 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے منتخب سکواڈ میں تجربہ کار پلیئرز کےساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے،تربیتی کیمپ میں پلیئرز کی صلاحیتیں نکھارنے کےساتھ فٹنس میں بہتری لانے کی بھی بھرپور کوشش کی گئی ہے، نئے سال کے پہلے ایونٹ میں قومی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں، مرد اور خواتین فٹبالرز کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے موقع فراہم کر رہے ہیں، اس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن