لاہور(سپورٹس ڈیسک )سعودی کلب النصر کا باضابطہ طور پر حصّہ بننے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرلڈ فرینڈ جارجینا روڈریگیز ایک بار پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔سعودی عرب اسلامی ریاست ہے اور شرعی قوانین کے نفاذ کی وجہ سے وہاں کسی بھی جوڑے کو شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی ماہرین قوانین نے کہا ہے کہ سعودی حکومت رونالڈوکیلئے اس سلسلے میں شادی کے قوانین میں تھوڑی نرمی کر دے گی اور ا±نہیں کسی قسم کی کوئی سزا نہیں دی جائےگی۔ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی گرل فرینڈ کےساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی اجازت دے دی جائےگی لیکن یہ بات واضح رہے کہ ریاست میں اب بھی شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر پابندی ہے، یہ نرمی صرف رونالڈو پر لاگو ہو گی۔