کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ معیشت کو سیاست سے جوڑنے سے بیڑا غرق ہوا، معیشت کو سیاست سے جوڑنا بڑی غلطی ہے، عمران خان نے کہا معیشت سیاست کا حصہ رہے گی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمریت میں بھی معیشت کو سیاست سے جوڑا گیا، الزام تراشیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے، معیشت کے ساتھ سیاست نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن سے معاشی مسائل حل نہیں ہوں گے، ایسے ہی ڈیل کیا جاتا رہا تو مزید حالات خراب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن مارچ میں ہوں یا جولائی میں، آئی ایم ایف کے بغیر نہیں رہ سکتے۔