کلرسیداں(نامہ نگار)نیو ائیر نائٹ کے موقع پر نجی ہا¶سنگ سوسائٹی میں واقع پلازہ کی چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والی کلرسیداں کی شادی شدہ خاتون کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا،ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش میں ناکامی پر پلازہ کی آٹھویں منزل سے دھکا کر نیچے گرانے کا الزام۔ روات پولیس نے کمپنی چیئرمین سمیت آٹھ مرد و خواتین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ کلرسیداں کے راجہ ناز نے روات پولیس کو دی گئی درخواست میں ایک کاروباری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین و دیگر انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے نجی ہا¶سنگ سوسائٹی فیز آٹھ میں واقع زیر تعمیر پلازہ کی چھت پر31 دسمبر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر منعقدہ فنکشن کے دوران ہمشیرہ مسماة ص کو اپنی ہوس کی تسکین نہ ہونے باعث باہمی مشاورت کرکے پلازہ کی آٹھویں منزل سے لفٹ والی خالی جگہ سے دھکا دے کر نیچے گرا دیا،جو شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگئی۔ انجم ناز نے الزام عائد کیا کہ کمپنی انتظامیہ نے اس واقعہ کو حادثے کا رنگ دیا۔انجم کے مطابق ہمشیرہ مسماة ص شادی شدہ اور چار بچوں کی ماں تھی اور7/8 ماہ سے گروپ آف کمپنیز فیز آٹھ بحریہ ٹا¶ن میں استقبالیہ ڈیسک پر ملازمت کررہی تھی۔انجم ناز کے مطابق 31 دسمبر کی شب دو بجے کمپنی چیئرمین اور دیگر نے ملازمہ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی،میں ڈی ایچ کیو راولپنڈی پہنچا تو مردہ خانے میں ہمشیرہ کی نعش پڑی تھی۔
چھت سے گر کر جاں بحق ہونےوالی کلرسیداں کی خاتون کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا
Jan 09, 2023