دوکوٹہ (نامہ نگار) تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے چیئر مین علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کہ سیاست میں لبرل ‘ جاگیردارانہ نظام نے تباہی مچائی ہوئی ہے نوجوان نسل اور قوم کو باشعور ہوکر اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے ذمہ داراْسامہ گل نے ضلع وہاڑی، میلسی میں موجود تنظیم سازی و رْکنیت سازی کے حوالے سے علامہ ہشام الہٰی ظہیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہااس وقت ضلع وہاڑی میلسی میں ہزارکے قریب نوجوانوں، طلباء کی تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے باقاعدہ رْکن بن چکے ہیں ۔