ملتان (نیوز رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی ناظم ، ممبر ضلعی امن کمیٹی نو منتخب ممبر صوبائی امن کمیٹی اتحاد بین المسلمین علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ دین اسلام امن کا پیامبر ہے ۔فرقہ واریت امت کے مفاد میں نہیں مسائل کے حل کیلئے قرآن وحدیث پر عمل کیا جائے ملک مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام ممبر صوبائی امن کمیٹی اتحاد بین المسلمین بننے پر اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس میں پرامن ماحول کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ملک میں قیام امن کیلئے ملکی استحکام کیلئے افواج پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اس موقع پر علامہ عنایت اللہ رحمانی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستہ پیش کیا گیا ۔
فرقہ واریت امت کے مفاد میں نہیں: عنایت اللہ رحمانی
Jan 09, 2023