شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و امیدوار حلقہ پی پی 140ملک ندیم یوسف ڈالو نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے حوالے سے حکومت اور عوام کی ذمہ داریاں ابھی پوری نہیں ہوئیں ہزاروں متاثرین اب بھی بے چارگی کی زندگیاں بسر کررہے ہیں جنہیں فوری ریلیف کی ضرورت ہے ان کی بحالی کے عمل میں ہمیں بحثیت قوم اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حکومت اور سماجی این جی اوز بھی مزید کاوشیں بروئے کار لائیں۔
، اپنے ایک بیان میں ملک ندیم یوسف ڈالو نے کہا کہ سال 2022کے تباہ کن سیلاب میں ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے اور انسانی جانیں لقمہ اجل بنیں جن کے متاثرین اور لواحقین حکومت اورہم وطنوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ان کی امیدوں کو بارآور کرنے کیلئے پاکستانیوں کو میدان عمل میں آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ آبادیوں کی سطح پر نوجوان اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور سیلاب متاثرین کی امداد کی خاطر فنڈز اور ادویات سمیت ضرورت کی دیگر اشیائ جمع کرنے سیلا ب متاثرین تک پہنچائیں تاکہ ہمارے یہ متاثرہ ہم وطن بھی چین کی زندگیاں بسر کرسکیں۔
جاوید قصوری نے کہاکہ جماعت اسلامی ضلع قصور میں قومی،صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر خاندانی سیاست کا بوریا بستر گول کر دے گی۔ اجتماع سے خطاب کرتے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و پاکستان کے نامور پارلیمنٹیرین لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ چند خاندان مرکز ، صوبوں اور اضلاع پرمسلط ہیں، ان کی وجہ سے کرپشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیا قت بلوچ کی پتوکی آمداور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک اس وقت انتخابات کی دہلیز پر کھڑا ہے، آئین سے بالا کوئی اقدام قبول نہیں عام انتخابات پاکستان کے آئین کے مطابق ہونے چاہیے۔ملک کی سیاسی جماعتوں میں آئین کے مطابق کوئی اقدام نظر نہیں آتا ، اسٹیبلشمنٹ ہر موڑپر ایک نیا کھیل کھیل رہی ہے 75سال میں جتنے تجربے کئے ناکام رہے اب عام انتخابات کو دھاندلی زدہ نہیں ہونا چاہیے ، سیاسی قائدین اپنی ہٹ دھرمیاں چھوڑ کر ٹیبل ٹاک کریں ،ملک کی معاشیات تباہی کے دھانے پر ہے زارمبادلہ اور معاشی صورتحال نازک ہے عام آدمی پس چکا ہے غریب کے لیے زندگی گزارنا مشکل تر ہو چکا ہے ۔