الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار ۔دیہاتیوں نے تالہ توڑ گروہ کا ایک کارندہ تالہ توڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عابد محمود چھینہ نے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری عمران عرف مہانی کنگ کو جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔
مذکورہ ملزم علاقہ میں دہشت کی علامت بنا ہواتھا اور روڈ رابری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد تھانوں کومطلوب تھا بستی میرے شاہ میں دکانیں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے گروہ کا ایک رکن چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر کثیر تعدادمیں شہر یوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ مذکورہ شاہراہیں ناقص میٹیریل کی وجہ سے آنے والے چند دنوں میں ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح قومی خزانے کا نقصان ہورہا ہے جوکہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع کیا جاتا ہے ، اس نقصان پر شہریوں کو خاموش نہیں رہنا چاہے بلکہ اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنی ہوگی ۔