ملک میں تعمیر و ترقی کی بنیاد تحریک انصاف نے رکھی:مہر لطیف 


قصور(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 175قصور مہر محمد لطیف نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ایمپورٹڈ حکومت تحریک انصاف کی عوام میں مقبولیت کو دیکھ کر انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ملک میں تعمیر و ترقی کی بنیاد تحریک انصاف نے رکھی پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے بے مثال منصوبے شروع کر رکھے ہیں پنجاب میں اپوزیشن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت دن رات مصروف عمل ہے اور اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی اور سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملکی ترقی کی جو بنیاد رکھی تھی۔


 اس منزل کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور عمران خان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے پاکستان تحریک انصاف محب وطن سیاسی پارٹی ہے اپوزیشن لٹیروں کو ملک کو لوٹنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ آئیندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور عمران خان ہی دوبارہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونگے اور ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...