قرآن کے مطابق زندگیاں گزارنے میں فلاح ہے:غلام مرتضیٰ شازی


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے مطابق زندگیاں گزارنے میں فلاح ہے،محبت اہلبیت ? نبی کریم ? کی چاہت ہے،صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم الجمعین کی زندگیوں سے ادب اہلبیت امت کے سیکھنے کے لیے راستہ ہے جو محبت اہلبیت کے راستے پر چل پڑتے ہیں وہ بارگاہ رب العزت میں مقبول ہوجاتے ہیں پھر ان کے قدموں کی چاپ جنت میں بھی سنائی دی جاتی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں منعقدہ دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ دین مبین آسانیوں کانام ہے مشکلات پیدا نہیں کرنی چاہئیں،سائنسدان شب وروز قرآن کریم میں چھپے ہوئے رموز تلاش کرکے چاندا ور ستاروں پر کمندیں ڈال رہے ہیں۔
 جس نے نبی کریم ؐ کاکلمہ صدق دل سے پڑھ لیا اورایک رائی کے دانے کے برابر بھی اس کے دل میں عشق رسولؐ ہوگا تو اسکی بخشش یقینی ہے،ضرورت اس امرکی ہے کہ مسلمان نماز کی ادائیگی پابندی سے یقینی بنائیں اور قرآن پاک کی تلاوت ترجمعہ وتشریح کے ساتھ کریں تاکہ معلوم ہواللہ نے اپنے پیارے محبوب کریم ؐ کے وسیلہ سے ہمیں جو تعلیمات دیں ان پر کس طرح عمل کرکے ہم حقیقی مسلمان بن سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...