پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں یکسر ناکام ہوچکی:حاجی فلک شیر

Jan 09, 2023


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) پاکستا ن پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن وامان کو برقرار رکھنے ،مہنگائی پر کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے مہنگائی کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے تاہم پنجاب حکومت ا س پر قابو پانے کی بجائے عمران خان کی فتنہ ،فساد کی سیاست کرکے عوام کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں جس سے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کے تمام نعروں کی نفی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں