نمائندہ خصوصی)قلعہ دیدارسنگھ کو’’تحصیل بنائو تحریک’’کے روح رواں فرزند قلعہ دیدار سنگھ چوہدری عاطف منیر دوگل نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 74میں کافی عرصہ سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی بڑی سیٹوں پر براجمان رہے اور اب بھی ہیں لیکن آج تک ایوان میں قلعہ دیدارسنگھ کے مسائل اور محرومیوں پر آواز بلند نہیں کی گئی۔ میں علاقہ کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گااور قلعہ دیدارسنگھ کوتحصیل بنانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائوں گا۔ اپنے ڈیر ے پرمعززین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ کو تحصیل کا دلانے میں سیاسی مداخلت کی گئی تو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج ہوگااور دھرنا دینگے۔انہوں نے شہریوں کویقین دلایا کہ وہ قلعہ دیدارسنگھ کو تحصیل کا درجہ دلا کر ہی دم لیں گے عوامی سماجی حلقوں نے ا نکے جذبے اور عزم کو سراہا۔