کوٹ ادو(خبر نگار) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی نے کہا ہے کہ پولیس آفیسر ان سنگین مقدمات کی تفتیش بروقت میرٹ پریکسواور تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی داد رسی کو ہر صورت یقینی بنائیں،تھانہ جات پر غیر قانونی حراست اور تشدد پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے پولیس کی حراست میں تشدد،ہلاکت یا فراری پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ان خیالات کااظہارنہوں نے ضلع ڈیرہ غازیخان اورضلع کوٹ ادو میں کرائم کی صورتحال اورزیرتفتیش سنگین کے حوالے سے ہونیوالی کرائم میٹنگ میں کیا،کرائم میٹنگ میں دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران،سرکل افسران،ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران شریک تھے،ریجنل پولیس افیسرکا کہنا تھا کہ تھارتو ں اور بچوں کے خلاف جرائم پر بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جاے،سنگین جرائم کی اطلاع پر سپروائزری افسران موقع پر پہنچیں ۔
پولیس افسر سائلین کی داد رسی کو یقینی بنائیں، آر پی اوڈیرہ
Jan 09, 2023