کوٹ ادو‘شجاع آباد‘شاہجمال‘جودھ پور‘دنیاپور‘ ٹبہ سلطان پور ( نمائندوں سے )گیس وبجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری‘صارفین کو مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق سردی کی شدت کیساتھ ہی سوئی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا،شہر کے کئی علاقوں میں گیس کی قلت کے باعث لوگ لکڑیاں اورکوئلہ جلاکر گزربسرکرنے پرمجبورہوگئے،مانگ میں اضافہ کیساتھ ہی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا،لکڑی کی قیمت ایک ہزار روپے فی من،کوئلہ 120 روپے کلوتک جا پہنچاشجاع آبادسے تحصیل رپورٹر کے مطابق سکندرآبادمیں جاری بجلی اورگیس کی غیرا علاینہ لوڈشیڈنگ مزید بڑھا دی گئی دن بھر گیس نہ ہونے خواتین کو کھانے بنانے میں شدید مشکلات کا سامناہے گیس کی شہریوں نے بجلی اورگیس کی غیر اعلاینہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے شاہجمالسے نامہ نگارکے مطابق شاہجمال اور نواحی علاقے گیس سے محروم ہے شہریوں مسلم لیگ ن شاہجمال کے صدر ملک فاروق عاربی،اپنا ڈیموکریٹک گروپ کے سربراہ محمد یاسین کویتی،سماجی تنظیم شاہجمال دی آواز کے سربراہ محمد راشد رانا،جمعیت علماء اسلام ف کے راہنما قاری عطا اللہ خان آصف،عوام دوست گروپ کے صدر رانا یاسین شہباز،،ندیم احمد،آفاق بھٹہ و دیگر نے سوئی گیس انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔جودھ پورسے نمائندہ خصوصی کے مطابق کبیروالا،بلاولپور،بارہ میل،جودھ پور،کوٹ اسلام،عبدالحکیم و دیگر میں گیس پریشر نا ھونے سے دو وقت کا کھانا بنانا محال ہے بچے بھوکے سکول اور ملازمین دفترجانے پر مجبور ہیںدنیاپورسے نامہ نگار کے مطابق دنیاپور وگردنواح میں گھریلو گیس کا شدید بحران ہیں،گھریلو گیس صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں، گیس پریشر میں کمی سے گھریلو خواتین کو کھانابنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے گیس کی بندش سے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے۔میلسیسے تحصیل رپورٹر کے مطابق میلسی شہر میں سوئی گیس کا پریشر لو اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے کھانا بنانے سے خواتین کو پریشانی کا سامنا ہے اور دوسری جانب مہنگائی کے باعث لکڑی اور ایل پی جی گیس شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے ٹبہ سلطان پور سے نمائدہ نوائے وقتکے مطابق ٹبہ سلطان پور شہر میں نہ بجلی اور نہ ہی سوئی گیس خواتین کو کھانے پکانے کے لئے شدید پریشانی کا سامناہے شہر کی معروف شخصیت چوہدری عمران صدیق نے حکومت سے تمام کاموں کو چھوڑ کر گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگپرقابوپانے مطالبہ کیاہے
گیس وبجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری‘صارفین کو مشکلات کا سامنا
Jan 09, 2023