جنوبی پنجاب میں آٹے کا بحران سنگین ، سیل پوائنٹس پر لمبی قطاریں ، شہری خوار 

وہاڑی‘ شجاع آباد‘ خان گڑھ‘ کرم پور‘ دنیا پور‘ چوک میتلا‘ ماہڑہ شہر‘ بستی اسلام آباد (نامہ نگاروں سے)  جنوبی پنجاب میں آٹے کا بحران سنگین ہونے لگا‘ سیل پوائنٹس پر لمبی قطاریں۔ شہری آٹے کیلئے خوار‘ لڑائی جھگڑے کے واقعات۔ وہاڑی کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ سستا آٹا   ہوٹلوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آٹے کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  چوہدری طارق محمود امیر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی،سید جاوید حسین شاہ و دیگر نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آٹا مافیا مہنگے داموں آٹے کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ سرکاری آٹے کے لئے عوام دھکے کھا رہے ہیں، غریب کا چولہا ٹھنڈا جب کہ سیاسی حلقوں میں کرسی کی جنگ جاری ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتیں مہنگائی پر کابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں لیکن اپنی عیاشیاں، شاہ خرچیاں اور پروٹوکول خوب انجوائے کیا جارہا ہے۔ کرم پور میں آٹا کی مصنوئی قلت پیدا کردی گئی ہے سیل پوائنٹ مالکان من مانی کرتے ہو ئے سفارشی اور ہوٹل مالکان کو منہ مانگے نرخوں پر آٹا فروخت کر دیتے ہیں۔ جب کہ غریب عوام گھنٹوں لائنوں میں لگنے کے باوجود بھی آٹا سے محروم رہتے ہیں بلکہ انھیں گالم گلوچ کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے اور انھیں دھکے دے کرلائنوں سے نکال دیا جاتا ہے جس پر آٹامتاثرین غلام رسول ،رحمت اللہ،عبدالسلام،ربنواز، عبدالرشید،عامر علی ،نشاط خان ،ارشد علی ،نے شدید احتجاج کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرم پور میں آٹا کی ترسیل کا کوٹہ بڑھایا جائے اور سیل پوائنٹ مالکان کو آٹا میرٹ پر تقسیم کرنے کیلئے پابند کیاجائے ہوٹلوں کو آٹا کے اجراپر پابندی لگائی جائے اگر کرم پور میں آٹا کی سپلائی درست نہ کی گئی تو ہم احتجاج کریںگے۔سکندرآباد میں آٹے کی منصوعی قلت برقرار شہری سستے آٹے کے حصول کے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ پچاس ہزار آبادی والے قصبہ کے شہری سستے آٹے کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور قصبہ میں ایک سیل پوائنٹ پر من پسند افراد کو نوازے کاسلسلہ بھی جاری آٹے کی منصوعی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چکی مالکان نے آٹا5000ہزار روپے فی من کردیا ۔ شہریوں نے ڈی سی ملتان سے سکندرآباد میں مزید سیل پوائنٹ بنانے کامطالبہ بھی کیا ہے۔ کھوکھر ایکشن کمیٹی مظفرگڑھ کے ضلعی صدر محمد کلیم اللہ نعمانی نے گزشتہ روز بستی ماہری والا میں کھوکھر برادری کے اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کے ہوشربا اضافے کے پیش نظر غریب آدمی کا جینا محال کردیاگیاہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مہنگائی کے جن کو قابو پائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ کو سکھ کا سانس میسر آسکے۔ دنیاپور شہر اڈاذخیرہ قطب پور گردنواح میں حکومت کی طرف سے فلور ملز کو سبسٹڈی کے تحت فراہم کردہ گندم کے تیار آٹا میں ملاوٹ کرکے ناقص آٹا کی مہنگے داموں شہریوں کو فروخت کا سلسلہ جاری ہے،یوٹیلٹی سٹور مالکان آٹا دیگر سامان لینے والوں سے بدتمیزی کرتے ہیں،من پسند لوگوں کو آٹا دیتے ہیں،دنیاپور گردنواح میں آٹا سیل پوائنٹ بھی قائم نہیں کیئے گئے ہیں،جس کی وجہ عوام اونے پونے مہنگے داموں دکانداروں سے ناقص آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،ناقص اور غیر معیاری آٹا کی فروخت سے عوام موذی امراض میں مبتلا ہورہی ہیں۔ گزشتہ روز فیضان مدینہ روڈ پر آٹے کا سٹال لگایا گیامگر عوام لمبی قطاروں میں گھنٹوں ذلیل و خوار ہوتے رہے،ان کا کہنا تھا کہ عوام کی تذلیل کی جا رہی ہے اور کھانے کیلئے ناقص آٹا فراہم کیا جا رہاہے، عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لودہراں اوراے سی دنیاپور سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ قادرپورراں میں کئی روز سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کے باعث عام و سرکاری آٹا نایاب ہو گیا ۔  شہری و خواتین لمبی قطاروں کھڑ ے ہوکر بھی ذلیل و خوار ہونے لگے،ملز عملہ و دکانداروں نے سفارشی و خوبرو خواتین کو ریلیف دے رہے ہیں،شہری جن میں امین،اشفاق،ستار،اللہ رکھا،گلزار،اسلم،قیصر، صغیر ودیگر نے  حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔  چوک میتلا و گردونواح میں انتظامی امور کا فقدان ہے غریب و عام آدمی کو کوئی پرسان حال نہیں۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...