ملتان( خبر نگار خصوصی ) پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 95ویں سالگرہ کی ہفتہ روزہ تقریبات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی ملتان شہر کے نائب صدر میاں عظیم سعید کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،بابو نفیس انصاری، سٹی صدر ملک نسیم لابر، میاں عظیم سعید, سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران، پیپلزپارٹی علما مشائخ ونگ جنوبی پنجاب کے صدر مرزا نذیر بیگ، نائب صدر سٹی اسلم بھٹی, ملک رمضان کمبوہ، نذیر کاٹھیا، ارشد بھٹہ،اکبر عاربی، اشفاق بلا، علی بھائی و دیگر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی عوام اور ملک کے نام وقف کردی تھی عام آدمی کو سیاسی شعور دیا اور اپنے حق کے لیے جدوجہد کرنا سکھایا اپنی سیاسی بصیرت سے ملک کو سیاسی،معاشی اور معاشرتی لحاظ سے ترقی کی جانب گامزن کیا بھٹو کا نام آج بھی پاکستان کے گلی گلی سمیت دنیا میں گونج رہاہے قائد اعظم کے بعد قائد عوام قوم کے مقبول ترین رہنما تھے قائد عوام کے نظریے اور مشن کی خاطر بینظیر بھٹو نے جدوجہد کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھٹو کے نظریے کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ مقررین نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدہ کیا، پی ٹی آئی ایم ایف معاہدے کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ثابت ہوگیا عمران خان کو مسلط کرکے ملک کا ستیاناس کردیا گیا۔ معاشی عدم استحکام، دہشتگردی کی تمام ذمہ داری عمران خان اور اس کے سلیکٹرز پر عائد ہوتی ہے عمران خام کے سپوٹرز کو اپنی سیاسی وابستگی پر نظرثانی کرنی چاہئے۔
ذوالفقار بھٹو کے نظریے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، پی پی رہنما
Jan 09, 2023