ملتان (نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، جنوبی پنجاب کے سنیئرنائب صدر حاجی ندیم قریشی،غلہ منڈی کے صدر راجہ مدثر، پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ،ضلع ملتان کے چیئرمین حافظ عمران سجاد، اکبر چوک شہیداں کے صدر شیخ محمد شفیق،ملتان کے نائب صدر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ زرعی خطہ ہونے کے باوجود شہریوں کو بروقت آٹے کی مقررہ قیمت پر فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں فلور ملزاور چکیوں کے مالکان من مرضی سے مقررہ قیمت سے زائد کی وصولی جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ مجسٹریٹی نظام غیر فعال، پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں جبکہ ڈی ایف سی ملتان سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں خواجہ سلیمان صدیقی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ گلی، محلہ، کالونی، چھوٹی بڑی شاہراہوں پر مارکیٹس اور بازاروں میں دکاندار اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی من مرضی سے وصولی جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کے خلاف کاروائی کی بجائے سرکاری دفاتر میں سارا سار ا دن میٹنگ کرکے فوٹو سیشن سے خانہ پری کی جارہی ہے۔
آٹا کی مقررہ قیمت پر فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، تاجر
Jan 09, 2023