شیخوپورہ سے حافظہ آباد روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا : شیر اکبر خان


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ شیخوپورہ سے حافظہ آباد روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے جو اپنی مقررہ مدت میں ہی مکمل ہو جائے گا اس سڑک کی تعمیر پر ڈھائی ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی سڑک کی تعمیر سے شیخوپورہ ،جنڈیالہ شیر خان ،جھبراں منڈی اور ملحقہ آبادیوں درجنوں گاﺅں کے لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آنے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو اپنی اجناس بروقت منڈیوں تک پہنچانے میںسہولت ملے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیر اکبر خان نے کہا کہ مذکورہ سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔


 قصبہ جنڈیالہ شیر خان جو ایک بین الاقوامی قصبہ بن چکا ہے کیونکہ یہاں حضرت پیر سید وارث شاہ کا مزار بھی ہے جہاں روزانہ سیکڑوں زائرین آتے ہیں انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کیخلاف زہریلا اور جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہیں 8,9ماہ میں مہنگائی میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...