شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ کے عہدیداران نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غیر موثر پالیسیوں کے باعث ملک میں بحرانوں نے جنم لیا عوام کی دشواریوں میں اضافہ ہوا غربت و مہنگائی کا گراف اوپر گیا اور عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی، وفاقی حکومت درپیش مسائل کا حل یقینی بنارہی ہے جس کیلئے مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں انتشار پسند عناصر کو ملکی ترقی برداشت نہیں ہورہی جو اس میں رخنہ ڈالنے کی خاطر نت نئی سازشیں کررہے ہیں،نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان،محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمید نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک کو نقصان پہنچایا چین سمیت دیگر دوست ممالک کو ناراض کیا۔
سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی بحرانوں نے جنم لیا :انجمن تاجران
Jan 09, 2023