لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے فاسٹ باﺅلر لوکی فرگوسن نے کہاہے کہ پاکستان سے ون ڈے سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں، ون ڈے مختلف نہیں ہوں گے۔ پہلی بار پاکستان آیا ہوں، یہاں آکر کافی اچھا لگ رہا ہے۔ پاکستان میں پہلے نہیں کھیلا، کنڈیشنز کے بارے میں ساتھی پلیئرز سے پوچھا ہے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہا ہے،کسی بھی ٹیم کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں ہرانا مشکل ہوتا ہے۔ یو اے ای میں پاکستان سے کھیلا تھا تو اچھی پرفارمنس رہی، وہی دہرانا چاہوں گا،پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کافی اچھے بیٹرز موجود ہیں۔ برصغیر کی کنڈیشنز نیوزی لینڈ سے کافی مختلف ہیں،آئی پی ایل کھیل کر برصغیر کی کنڈیشنز کا اندازہ ہوا ہے، ہر ملک میں مختلف کنڈیشنز ہوتی ہے، کھلاڑی کا کام ایڈجسٹ کرنا ہے۔باﺅلنگ اور بیٹنگ کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا، کوشش ہوگی کہ جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوں اور اپنا کردار ادا کروں، امید ہے ون ڈے سیریز کیلئے اچھا کراو¿ڈ میدان میں آئےگا۔
پاکستان آکر اچھا لگا‘ون ڈے سیریز کے مقابلے سخت ہونگے : لوکی فرگوسن
Jan 09, 2023