میدان میں باﺅلنگ کرکے کافی اچھا لگا: شاہین شاہ آفریدی 

Jan 09, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ دوبارہ سے میدان میں باﺅلنگ کر کے اچھا محسوس ہو رہا ہے، ری ہیب کا عمل جاری ہے، فزیو نے کافی محنت کی ہے، میچز میں ایکشن کیلئے تیار ہوں، اس ہفتے مجموعی طور پر 19 اوورز کروائے، اگلے ہفتے 25 اوورز کرواو¿ں گا۔ اس بار ورلڈ کپ سے بھی زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان سپر لیگ کا منتظر ہوں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار پہلے سے بھی بہتر ہے، لاہور قلندرز اس بار بھی پی ایس ایل میں زبردست کرکٹ کھیلے گی۔انہوںنے بتایا کہ نیٹ پر ساتھیوں کے ساتھ باﺅلنگ ری ہیب کا حصہ ہے، چار اوورز کرائے جبکہ ہفتے میں انہوں نے مجموعی طور پر انیس اوورز کرائے، اگلے ہفتے میں ان کی تعداد بڑھ جائے گی۔ انہوں نے بھرپور ردھم میں باﺅلنگ کرائی،اگلے ہفتے میں وہ پچیس اوورز کرائیں گے، وہ اس بار ورلڈ کپ سے بھی زیادہ فٹ محسوس کررہے ہیں، ٹیم کےساتھ رہ کر ری ہیب کافی اچھا ہوا ہے، اس میں فزیو نے کافی اہم کردار ادا کیا۔اللہ کا شکر ہے کہ گراو¿نڈ میں واپس آیا، کافی مس کر رہا تھا گراو¿نڈ کو، ورلڈ کپ کے بعد ڈیڑھ ماہ دور رہا، کافی انتظار تھا کہ کب گراو¿نڈ میں آجاﺅں گا اور کب باﺅلنگ کروں گا، ٹیم کےساتھ رہ کر، ٹیم کے فزیو کی نگرانی میں کام کرکے میں اب کافی بہتر ہوں اور اب فل ردھم میں باﺅلنگ کررہا ہوں اور کافی اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ گراو¿نڈ سے باہر رہنا مشکل ہوتا ہے، فیملی اور دوست حوصلہ بڑھاتے ہیں تو ایسے لمحات میں آسانی ہوتی ہے، فوکس یہی تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا ہے اور اس ہی جذبے اور خواہش نے مجھے حوصلہ دیا کہ جلد کم بیک کروں۔ پی ایس ایل اہم برانڈ ہے، جس کا سب کو انتظار رہتا ہے، وہ بھی اس لیگ کے منتظر ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پی ایس ایل کے دوران بھرپور ایکشن میں ہوں گے۔ لاہور قلندرز کا سکواڈ کافی اچھا ہے، ٹیم پہلے سے بھی مضبوط ہے، فینز کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی امید ہے کہ لاہور قلندرز پہلے سے بھی اچھا کھیل پیش کرےگی۔

مزیدخبریں