عومی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج سے اہم سیاست شروع ہونے جارہی ہے۔100دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا۔حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔متحدہ عرب امارات نے پیسے واپس منگوا لئے۔سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مددمل سکتی ہے،ان کی وجہ سے نہیں۔77وزراء 165لگثری گاڑیاں اورچارٹر جہاز کیلئے پیسے ہیں،آٹے کے تھیلے کے لئے پیسے نہیں۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرخزانہ نے6ارب ڈالرکمرشل اکائونٹ کاحوالہ دیکر فارن اکائونٹ ہولڈروں کوخوف زدہ کردیامعاشی سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لئے بھی خطرہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ غریب اورمقروض کاکوئی ملک دوست نہیں ہوتااسے استعمال کیاجاتاہے ،پاکستان کوخطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندرسے ہے ،ملک بچانے کافیصلہ شفاف الیکشن کریں گے۔