ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آئی اے کے جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملزمان کے اکاونٹس منجمد کرکے 9 کروڑ روپے روپے کی ریکوری کر لی ہے،ایف آئی اے نے پی آئی اے کے جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے 117 ملامین کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے،پی آئی اے میں جعلی ڈگریاں والے ملازمین کیخلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کر لیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی پی آئی اے ملازمین کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ جلد عدالت میں جع کروائے گی،پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ، اور سپروائزر عہدے کے ملازمین شامل ہیں،جعلی ڈگریوں پر ملازمت دینے پر ریکروٹمنٹ بورڈ کے اعلی پی آئی اے افسران شامل ہیں۔