وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا آدھا کام پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر 7 میں سے ایک شخص سیلاب سے متاثر ہوا. سیلاب کے 5ماہ بعد بھی کئی علاقے زیر آب ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے تباہ کاری کا حجم بہت بڑا ہے. سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے. متاثرین کی بحالی کا آدھا کام پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جنیوا کانفرنس عالمی برادری سے طویل المدتی شراکت داری ہے. پاکستان نے آئندہ قدرتی آفات سے بچنے کیلئے فریم ورک بنایا ہے. ورلڈ بینک، اے ڈی بی، یورپی یونین کے سامنے جامع لائحہ عمل پیش کرینگے۔
اس سے قبل جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی ڈونرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک کا شکرگزار ہوں۔ پاکستان کی عوام انتونیو گوتریس کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انتونیو گوتریس کے ساتھ دس ستمبر کو سندھ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخی نہج پر کھڑا ہے۔ سیلاب سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا اور ریلیف کا کام ابھی ختم نہیں ہوا۔اس سے قبل جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی ڈونرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک کا شکرگزار ہوں۔ پاکستان کی عوام انتونیو گوتریس کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انتونیو گوتریس کے ساتھ دس ستمبر کو سندھ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخی نہج پر کھڑا ہے۔ سیلاب سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا اور ریلیف کا کام ابھی ختم نہیں ہوا۔