امکان ہے پاکستان اگلے چھ ماہ تک ڈیفالٹ نہیں کرے گا:بلومبرگ

Jan 09, 2023 | 19:26

ویب ڈیسک

معروف امریکی جریدے بلومبرگ اکنامکس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے چھ ماہ تک پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا. تاہم اس کی معاشی مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مدد سے پاکستان جون کے آخر تک معاشی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس  5.6 بلین ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں  جو اگلے پانچ ماہ کی فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مزید بیرونی امداد چاہیے ہو گی. آئی ایم ایف پاکستان کی باقی ماندہ قسط روک سکتا ہے. تاہم سیلاب اور پاکستان کی ضروریات کے باعث ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔رپورٹ میں بلومبرگ نے کہا ہے کہ ان ضروریات میں اندازاً 8.8 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ شامل ہے، جبکہ 2.2 ارب ڈالرز کی غیرملکی قرضوں کی ادائیگی شامل ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ضروریات میں اپریل 2024ء میں 1 ارب ڈالرز بانڈ کی میچورنگ بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں