پنجاب حکومت کے پاس ووٹ پورے ہیں تواعتماد کاووٹ کیوں نہیں لے رہے ہیں: خواجہ آصف 

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی اور اگر پنجاب حکومت کے پاس ووٹ پورے ہیں تواعتماد کاووٹ کیوں نہیں لے رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاورشیئرنگ فارمولے کاکوئی علم نہیں. لیکن پرویزالٰہی ہمارے قریب آئیں اللہ وہ نوبت نہ لائے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اسمبلی کے اندرہمارے بے شماربندے موجود ہیں. جس کے تحت پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی کیونکہ عمران خان کے مبینہ ڈاکو کو فارغ تو ہونا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پر لوگ مایوس ہورہے ہیں.وہ لوگ اپنے لیے نئی پارٹیاں، نئی پناہ گاہیں ڈھونڈ رہے ہیں کیونکہ جب کسی پارٹی کی مقبولیت کا گراف گرتا ہے تو لوگ نئی پارٹیوں میں جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو پارٹی کا آرگنائزر لگانا اچھی بات ہے .تاہم نواز شریف کی واپسی کسی چیز سے مشروط نہیں ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ آئندہ انتخابات اہنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔اجلاس کی صدارت  سعد رفیق  نے کی اور کہا کہ حمزہ شہباز سرگرم نہیں تھے .جس کی وجہ سے ن لیگ کو پنجاب میں مشکلات کا سامنا رہا ہے. لیکن عمران خان ہم سے اچھی سیاست کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن