چین: ہینان میں 88 ملین سے زائد افراد کورونا کا شکار

Jan 09, 2023 | 19:56

ویب ڈیسک

چین کی مقامی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہینان صوبے میں 88 ملین سے زائد افراد کورونا مرض کا شکار ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابقچین کے تیسرے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے ہینان میں تقریباً 90 فی صد لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

صوبائی اہلکار کان کوانچینگ نے ایک پریس کانفرنس میں اعداد و شمار کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہینان صوبے میں تقریباً 88.5 ملین افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چین 7 دسمبر کو صفر کووڈ پالیسی کو ترک کرنے کے بعد کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے سے لڑ رہا ہے۔چین نے ملک میں لاک ڈاؤن، قرنطینہ اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹوں کے خلاف غیر معمولی مظاہروں کے بعد اپنی زیرو کووڈ پالیسی ختم کی تھی۔صوبائی اہلکار کان کوانچینگ نے کسی ٹائم لائن کی وضاحت نہیں کی کہ تمام انفیکشن کب ہوئے ہیں. لیکن چین کی سابقہ صفر کووڈ پالیسی نے معاملات کو کم سے کم رکھا ہے. اس کا امکان ہے کہ ہینان میں کورونا کا پھیلاؤ پچھلے چند ہفتوں میں ہوا ہے۔صوبائی اہلکار کان کوانچینگ نے کہا کہ 19 دسمبر کو ہینان صوبے میں بخار کے کلینکوں پر لوگوں کا جم غفیر تھا۔لیکن ہینان کے صوبائی اعداد و شمار مرکزی حکومت کے کووڈ کے اعداد و شمار کے بالکل برعکس ہیں۔چین کی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 1.4 بلین کے ملک میں زیرو کووڈ پالیسی ختم کرنے کے بعد صرف 1 لاکھ 20 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 30 افراد کی موت ہوئی ہے۔

دریں اثنا، اگزشتہ روز حکام نے مین لینڈ چین میں کووِڈ کی تین اموات کی اطلاع دی.دیگر مقامی اور صوبائی حکام بھی مرکزی حکومت کی جانب سے بہت مختلف ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں۔کرسمس کے موقع پر، بندرگاہی شہر چنگ ڈاؤ میں صحت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اطلاع دی کہ ہر روز نصف ملین افراد متاثر ہو رہے ہیں.ان کے اعداد و شمار کو خبروں کی رپورٹوں سے تیزی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں