غزہ میں فوجی کارروائیاں روک جائیں: شہزادہ محمد‘ امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں فوجی کارروائیاں روکنے پر زور دیا۔ انہوں نے امن کیلئے راستہ بنانے کی اہمیت‘ امن و استحکام کی بحالی کیلئے کام کرنے‘ منصفانہ اور پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازیں اسرائیل سے روانگی سے پہلے انٹونی نے کہا مشرق وسطیٰ کے تمام رہنما غزہ تنازعہ پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ شہریوں کی حفاظت کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں گے۔ لبنان‘ اسرائیل‘ حزب اﷲ تنازعہ بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ حوثی پیغام سمجھ لیں حملے روک دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...