سعودی عرب کے نرخ کم کرنے پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر گئیں

Jan 09, 2024

لندن‘ ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے خام تیل کے نرخ میں ایک فیصد سے زیادہ کمی کر دی۔ یہ حیرت انگیز فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سبب بنا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں چار فیصد تک کمی آ گئی۔ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 76 ڈالر سے نیچے آ گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہوا۔ گیس کی قیمت 5 فصد کم ہو گئی اور دو ڈالر 76 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہوئی۔

مزیدخبریں