ریاض(اے پی پی)سعودی عرب سے غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کا 38 واں طیارہ مصر کے العریش بین الاقوامی ائیر پورٹ پر اتر گیا ہے۔جہاز پر 23 ٹن خوراک، طبی امداداور خیموں سے لدا ہے۔ یہ سامان شاہ سلمان ریلیف کے تعاون سے پہنچایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی انسانی بنیادوں پر اسی طرح کا سامان غزہ بھیجا جا چکا ہے۔اسی دوران سعودی فنڈ ریزنگ مہم کے تحت اب تک غزہ کے فلسطینی عوام کے لیے 161 ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کی جا چکی ہے۔