بانی پی ٹی آئی ‘بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں مدعی ، گواہوں کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں شامل مدعی ، گواہان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔شہری وسیم تھہیم نے پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چودھری، محمد لطیف، محمد حنیف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ، مفتی سعید، محمدحنیف نے اپنے پڑھائے ہوئے نکاح کو غلط قرار دیا، مذاق اڑایا، خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چودھری، محمد لطیف، محمدحنیف کے خلاف پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم دیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن