اسلام آ باد (آئی این پی ) دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلنے والی کرونا کی نئی قسم جے این 1 کے4 کیسز پاکستان میں بھی سامنے آگئے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چاروں افراد میں ہلکی علامات تھیں تاہم وہ بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ نگران وزیر صحت نے بتایا کہ صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، انٹرنیشنل ائیر پورٹس اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا موثر نظام موجود ہے۔ نگران وزیر صحت کے مطابق سردیوں میںکرونا یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلا سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔