قصور(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ صدر قصور میں پرانی رنجش پر مخالفین نے بچے کو قتل کرکے نعش کو نالے میں پھینک دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔لاہور کی رہائشی رانی بی بی زوجہ اللہ وسایا نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ کہ میرا 25/24سالہ بیٹا عدنان اپنی ہمشیرہ کلثوم بی بی کو سلامت پور ہ میں عباس کے ساتھ ملنے کو گیا جو واپس گھر کو نہیں پہنچا تشویش ہونے پر پتہ جوئی کی تو عباس نے بتایا کہ میں اسے سلیمان اور عمران عرف گولا کے کے پاس چھوڑ کر آیا تھا جس پر میں نے اپنے بیٹے کی تلاش شروع کردی اور ڈھونڈنے پر میرے بیٹے کی نعش پیر و والا کے قریب نالے سے ملی ہے ملزموں نے میرے بیٹے کو پرانی رنجش پر قتل کیا ہے۔