اسلام آباد(خبرنگار)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپر اور وسطی پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ کر لیا ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں سے این اے 46 سے شہزاد آصف جاویددیگر شامل ۔ ، این اے 47 سے سید ندیم منصور ، این اے 48 سے نوید عارف ، راولپنڈی کے حلقوں میں این اے 53 سے چوہدری متزلین، این اے 54 سے سرور علوی ، این اے 55 سے عبدالرزاق بھٹی ، این اے 56 سے عابد حسین ، این اے 50 اٹک سے سردار مجتبی خان ، اٹک سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 4 سے سید ممتاز حسین شاہ ، این اے 58 چکوال سے ملک قلب عباس ، چکوال سے صوباء ی اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 سے اسد عباس ، میانوالی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے عبد الحمید خان ، جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 سے شیخ قیصر محمود ، منڈی بہاو الدین سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 68 سے عرفان صدیقی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے وسطی پنجاب میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوباء ی اسمبلی کے 7 حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق این اے 101 سے فرحان علی ، این اے 103 سے محمد امین ، این اے 67 سے مظہر حسین ، این اے 128 اور 112 سے آغا محمد علی خان ، این اے 121سے عمران اشرف گجر ،این اے 119 کرن علی ،این اے 78 سے فرخ حسین ، این اے 81 سے عثمان غنی ، این اے 71 سے چوہدری محمد سرور، اور این اے 74 سے ماہ رخ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔