چکوال کی بیٹی نے نیوجرسی کی میئربننے کا اعزاز حاصل کرلیا

چکوال(نامہ نگار) چکوال کی بیٹی نے امریکہ میں نئی تاریخ لکھ دی اور نیوجرسی کی میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فوزیہ جنجوعہ جنوبی ایشیاء کی پہلی مسلم خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ فوزیہ  جنجوعہ محلہ غربی چکوال سے تعلق رکھنے والے ادریس جنجوعہ کی صاحبزادی ہیں۔ اور گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ خاندان امریکہ میں مقیم ہے۔ میئر فوزیہ جنجوعہ کے دیگر دو چچا شوکت اقبال جنجوعہ اور افضل جنجوعہ اور غلام مصطفی جنجوعہ نیوجرسی امریکہ میں مقیم ہیں۔ فوزیہ جنجوعہ کے والد اور انکے تین بھائیوں نے 80کی دہائی میں امریکہ کا رخ کیا تھا اور پھر وہیں امریکی شہریت حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن