پارٹی میں 99 فیصد افراد کی ٹکٹوں کی کنفرمیشن ہوچکی ہے،علی ظفر

اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ پارٹی میں یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہیکہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف اگلے 24 گھنٹے میں ٹکٹوں کیلئے نامزد ناموں کا اعلان کرے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے منظوری دی جاچکی ہے، ٹکٹوں کی 98 یا 99 فیصد افراد کی کنفرمیشن ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہے کہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے، محض ایک یا 2 فیصد نشستوں پر کچھ معاملات ہیں جوطے ہونے ہیں، آج یا کل ٹکٹوں کی تقسیم اور نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا جائیگا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے اور عدالتی حکم نامے کے ساتھ ہی اعلان ہو جائیگا، وکلا اور ورکرز کا کوئی تناسب نہیں لیکن وکلا کی کافی تعداد کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں، وکلا کی بڑی تعداد ہے جن کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...