مرتضیٰ سولنگی کاانتخابات سے متعلق خبروں پر الیکشن کمشن کا موقف معلوم کرنے پر زور

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے انتخابات سے متعلق تمام خبروں پر الیکشن کمیشن کا موقف ضرور معلوم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے ایک ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حقائق پر چلیں، اگر شبہ ہو تو تصدیق کریں، انتخابات سے متعلق تمام خبروں پر الیکشن کمیشن کا موقف ضرور معلوم کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ الیکشن کمشن کی پریس ریلیز بھی شیئر کی جس میں کہا گیا ہے  ایک میڈیا چینل پر ادھوری معلومات فراہم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں ۔ اصل حقائق یہ ہیں پولنگ سٹیشنوں کی فہرست کی حتمی اشاعت انتخابات سے 15 دن قبل کی جاتی ہے اور اس وقت ووٹرز اپنا شماریاتی بلاک کوڈ انتخابی فہرست میں سلسلہ نمبر، گھرانہ نمبر، صوبائی اور قومی اسمبلی کا حلقہ نمبر اور پولنگ سٹیشن کا نام معلوم کر سکتے ہیں۔ اس وقت پولنگ سٹیشنوں کی لسٹوں کی حلقہ وار ابتدائی اشاعت کر دی گئی ہے اور اس پر ووٹرز اپنے اعتراضات و تجاویز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس 11 جنوری 2024ء تک جمع کرا سکتے ہیں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر 17 جنوری تک ان اعتراضات/تجاویز پر فیصلہ دیں گے۔ پولنگ سٹیشنوں کی لسٹوں کی حتمی اشاعت انتخابات سے 15 دن قبل کر دی جائے گی۔ اشاعت کے بعد 8300 (ایس ایم ایس) پر ووٹر کے مذکورہ بالا کوائف کی تفصیل مہیا کی جاتی ہے۔ پوسٹل بیلٹ کا حق استعمال کرنے والے ووٹرز مطلوبہ معلومات متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفاتر میں موجود انتخابی فہرستوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...