لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پاگیا۔ذرائع کے مطابق آئی پی پی نے قومی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا جہانگیر ترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائیگا جبکہ علیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این اے 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے نعمان لنگڑیال کو ساہیوال، انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو پنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے آئی پی پی کی فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر، رانا نذیر، فیصل آباد سے فرخ حبیب اور ساہیوال سے نوریز شکور کو ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔