لاہور (خبر نگار) الیکشن ایپلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ درخواستوں کی سماعت کے لئے لارجر بنچ کا معاملہ، پانچ رکنی لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس شجاعت علی خان دو روز کی چھٹی پر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان 9 اور 10 جنوری کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ لارجر بینچ نے آج 9جنوری سے ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کر نا تھی۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس جواد حسن بھی شامل ہیں۔