لاہو(نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے 2024ء کی پہلی پولیو مہم کے افتتا ح پر کہا مشترکہ کوشش سے ہی پولیو جیسی خطرناک بیماری کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوسکے گی، مہم راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد میں ایک ہفتہ جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں پانچ روز تک جاری رہے گی۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 25 لاکھ جبکہ راولپنڈی میں 10 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ انہوں نے کہا پولیو ورکرز جو سخت سردی میں دور دراز علاقوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔