عوام خدمت اور محب والوطنی کی بنیاد پر ’’ترازو‘‘ کا ساتھ دیں‘ ضیا الدین انصاری

Jan 09, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیدوار پی پی 147 و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء  الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام خدمت اور محب والوطنی کی  بنیاد پر ''ترازو '' کا ساتھ دیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی ناقص کارکردگی کی بنیا د پر عوام کا اعتماد کھو چکی ہیں۔انہی پارٹیوں کے سابقہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ اور سفید پوش طبقہ دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گیا ہے۔ عام آدمی حالات سے تنگ آکر خودکشیوں اور فاقوں پر مجبورہے۔ ایسے گھمبیر حالات میں جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام کی تبدیلی کیلئے عوام کا ساتھ چاہتی ہے۔ ملک میں پانچ فیصداشرافیہ نے پچانوے فیصد عوام کو یرغمال بنایا ہے۔عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ملک کی  تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔جماعت اسلامی کے پاس ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے انقلابی منشور او رصلاحیت موجود ہے۔اقتدار ملا تو اپنے منشور کے مطابق ملک کے نوجوانوں،کسانوں،خواتین،مزدوروں، اقلیتوں اور عام شہری کی  ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں گے۔8 فروری کو عوام جماعت اسلامی کے دیانتدار اور باصلاحیت امیدواران کو ترازو کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کرائیں، ہم ملک و قوم کی تقدیر  بدل دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 147  اندرون لوہاری گیٹ میں ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین او رکارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں