درندے نیتن یاہو نے غزہ کو راکھ کا ڈھیربنادیا:میاںجمیل

Jan 09, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ دنیاکے منصفو!فلسطینیوں پراسرائیلی پرمظالم پرخاموشی توڑدو،درندے نیتن یاہو نے غزہ کو راکھ کا ڈھیربنادیا۔ہنستے بستے گلشن واران کرڈالے،کلیاں مسل کے رکھ دیں۔انہوں نے کہا کہ اس طویل جنگ نے انسانی جنگی تاریخ کو شرمسارکردیا ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسے بدقسمتی کہیں یا یہودی عیسائی گٹھ جوڑ کا نام  دیں کہ عالمی ادارے اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل اس پر بیان بازی کے سوا مزید کچھ کرنے سے قاصرہے اوراسرائیلی درندے کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ عرب لیگ اوراوآئی سی کو اپنامؤثرکردارادا کرنا چاہیے ۔   

مزیدخبریں