پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

Jan 09, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دیں۔ یونیورسٹی نے سونیا اشرف کوانٹر نیشنل ریلیشنز ،ارمغان فرید کوانٹرنیشنل ریلیشنز، محمود اسلم کوانوائرنمنٹل سائنسز ،ظہیر الدین بابر کوکمیونیکیشن سٹڈیز،انعام الحق سوشیالوجی ،محمد زاہد ظہیر اقبال اسلامک سٹڈیز،وقاص بیگ کامرس ،کرن اکرام سوشیالوجی،گیتی سحر شریف کوزوالوجی اورانعم عروج کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔

مزیدخبریں