کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز مندی کا شکار ہوگئی۔ سرمایہ کاروں کو 54ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جبکہ 62.29 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 277.87پوائنٹس کمی سے 64237.03پوائنٹس آ گیا۔ اسی طرح 72.41پوائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 21472.63پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 43366.60 پوائنٹس سے کم ہو کر43116.354پوائنٹس پر آگیا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 93 کھرب 73ارب 77کروڑ 98لاکھ 97ہزار 828 روپے سے کم ہو کر 93کھرب 19ارب 77کروڑ 77لاکھ 72ہزار200روپے ہو گیا۔12ارب روپے مالیت کے 48کروڑ 40لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 358کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘104کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 223میں کمی اور31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سٹاک مارکیٹ میں مندا‘سرمایہ کاروں کے 54ارب سے زائد ڈوب گئے
Jan 09, 2024