لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی ندھاوا نے علی الصبح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی سی سے اولڈ پاورہوس ہال سے شور کا سبب بننے والے جنریٹرز کو منتقل کرنے کیلئے سیمینٹڈ بیس تیار کر لی گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی سی ایمرجنسی جیل روڈ فرنٹ پر کلیکشن سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر لاہور دورے کے موقع پر پی آئی سی مینجمنٹ، چیف انجینئرز و اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی ایمرجنسی کے گرد ٹریفک ری ویمپنگ سے ایمبولینسز و گاڑیوں کو رواں راستہ مہیا ہوگیا ہے۔ ایمبولینسز و گاڑیوں کے داخلہ، اخراج و پارکنگ کیلئے علیحدہ علیحدہ روٹس سے رکاوٹ ختم ہوگئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایمرجنسی کے سامنے ہارٹیکلچر ورک میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔
کمشنر لاہورکاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
Jan 09, 2024