لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اور گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال نے عوام کیلئے صحت کی جدید سہولیات یقینی بنانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ صدرلاہور چیمبر کاشف انور اور گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر نعیم گھرکی، ممبر بورڈ آف ٹرسٹی آصف اقبال، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم اعجاز، ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عادل ،مارکیٹنگ کنسلٹنٹ عاطف خان اور لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی رکن فریحہ یونس بھی موجود تھے۔ گھرکی ٹرسٹ ہسپتال لاہور چیمبر کے سٹاف ، ممبران اور انکے اہلخانہ کو پرائیویٹ مریضوں کیلئے ایگزیکٹو روم چارجز پر 25 فیصد اور طبی علاج کیلئے جنرل مریض پر 30 فیصد رعایت دے گا۔ ہسپتال رعایت کیلئے صرف سٹاف کا کارڈ اور ممبرشپ کارڈ دیکھے گا۔دونوں ادارے کینسر ٹیومر کے علاج میں استعمال ہونے والی جدید سائبر نائف ٹیکنالوجی کا شعور اجاگر کرنے میں تعاون کریں گے۔
گھرکی ہسپتال لاہور چیمبرسٹاف، ممبران کوعلاج میں رعایت دے گا‘معاہدہ طے
Jan 09, 2024